سکولوں کے اوقات تبدیل

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صبح سویرے لاہور کا پہلا نمبر آگیا، اسموگ کے باعث آج سے لاہور میں اسکولوں کے اوقات تبدیل کردیے گئے۔

محکمہ اسکولز ایجوکیشن کے مطابق لاہور میں سرکاری و نجی اسکولوں میں تدریسی عمل صبح 8 بج کر 45 منٹ پرشروع ہوگا، اوقات کار کا اطلاق آج سے 31 جنوری تک ہوگا۔واضح رہے کہ محکمہ ماحولیات پنجاب نے اسموگ کے باعث اوقات کار میں تبدیلی کی ایڈوائس دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close