ڈاکٹر اغواء، ڈیڑھ کروڑ تاوان طلب کر لیا گیا

خیر پور میں گمبٹ اسپتال کے ڈاکٹر خالد محمود کو اغواء کر کے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کر لیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر خالد محمود گمبٹ اسپتال میں بلڈ بینک کے انچارج ہیں۔انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر خالد کو گزشتہ روز رحیم یار خان سے اسپتال آتے ہوئے اغواء کیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کی رہائی کے لیے ورثاء سے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا ہے۔انتظامیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ پولیس حکام نوٹس لے کر ڈاکٹر کی فوری بازیابی یقینی بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close