کراچی کے شہری ہو جائیں تیار، پارہ کہاں تک جائے گا؟

کراچی کا موسم آئندہ 4 سے 5 روز تک گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں 4 سے 5 روز درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کے مضافات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ شہر میں زیادہ تر شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم آج تھرپارکر ،جامشورو میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں