ایران کیخلاف امریکا کا نیا جنگی منصوبہ سامنے آ گیا ، کون کونسے اہداف شامل ؟ جانئے

امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ایران کی فوجی صلاحیتوں کو محدود کرنے کیلئے نئے جنگی منصوبوں پر غور شروع کردیا۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج ایسی ایرانی قیادت کو نشانہ بنا سکتی ہے جنہیں امریکی حکام مذاکرات میں رکاوٹ تصور کرتے ہیں

رپورٹ کے مطابق احمد وحیدی سمیت پاسداران انقلاب کی دیگر قیادت ممکنہ اہداف میں شامل ہیں، جنگ بندی ختم ہونے پر آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی کا بھی امکان ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی فوج نے ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی کیلئے تیاری مکمل کر لی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close