فیصل آباد میں فائرنگ، بڑا جانی نقصان ہو گیا

فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق 2 افراد تحصیل کچہری میں تاریخ پیشی پر آئے تھے اور تیسرا مقتول راہ گیر تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی پر پیش آیا ہے، ملزمان فرار ہو گئے جنہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔لاشوں کو اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں