مسافر گاڑیوں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ

گھوٹکی:ٹول پلازہ کے قریب مسافر گاڑیوں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ لوٹ مار کیلئے کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 مسافر زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے متعدد گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہوگئے جب کہ مسافروں سے لوٹ مار کرنے کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں