دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کب کیا جائے گا؟ اعلان کر دیا گیا

میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان آج بروز جمعہ کیا جا رہا ہے۔

میٹرک بورڈ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کا کہنا ہے کہ دہم جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج کا اعلان آج 4 اکتوبر 2024ء کی شام 6 بجے کیا جائے گا۔ امتحانی نتائج میٹرک بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر دیکھے جا سکتے ہیں۔علاوہ ازیں نتائج کے فوری بعد دہم جماعت کے طلباء و طالبات کی مارکس شیٹس اسکولوں کو جلد ہی فراہم کر دی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں