بھارتی میڈیا نےاپنے ہی کرکٹ بورڈ کی نااہلی کا بھانڈا پھوڑ دیا

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ کے وینیو کانپور اسٹیڈیم کی حالت زار پر سوالات اٹھنے لگے، اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے اپنے ہی اسٹیڈیم کی حالت زار کا پردہ چاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 27 ستمبر سے کھیلا جانا ہے تاہم کانپور اسٹیڈیم کے ایک اسٹینڈ کو خطرناک قرار دے دیا گیا ہے۔اتر پردیش کے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ نے اسٹیڈیم کی انتظامیہ کو اس حوالے سے آگاہ کردیا، اسٹیڈیم کی بالکونی ’سی‘ خطرناک ہے، مکمل گنجائش کے ساتھ تماشائی نہیں بیٹھ سکتے، اگر مکمل گنجائش کے ساتھ تماشائی بیٹھے تو بالکونی گر سکتی ہے۔ڈپارٹمنٹ نے آگاہ کیا کہ بالکونی سی کے ٹکٹ گنجائش سے آدھے فروخت کے لیے رکھے گئے، اس کی گنجائش 4800 ہے، جبکہ 1700 ٹکٹ بیچے جائیں گے، 50 افراد نے بھی بالکونی میں اچھل کود کی تو بالکونی گر سکتی ہے۔

اس کے علاوہ کانپور اسٹیڈیم کے وی آئی پی اسٹینڈ کے قریب فلڈ لائٹس کے 8 بلب بھی خراب ہیں، یہاں ہمیشہ روشنی کا مسئلہ رہا ہے، آلودگی کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوتی ہے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت خراب روشنی کے باعث ٹیسٹ میچ بھی نہیں جیت سکا تھا، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں تمام لائٹس فنکشنل تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں