پشاور(پی این آئی)سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے پر ہونے ولے بم دھماکے پر ڈی آئی جی مالاکنڈ اور ڈی پی او سوات کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔
سرکاری حکام کے مطابق ڈی آئی جی محمد علی گنڈاپور اور ڈی پی او زاہد اللہ کو سی پی او رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق سوات کے علاقے مالم جبہ میں 22 ستمبر کو غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے پر دھماکاہوا تھا، دھماکے میں میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے تھے، دھماکے میں تمام سفارت کار محفوظ رہے تھے۔دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سے تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اور اسپیشل سیکرٹری داخلہ شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کرے گی اور تحقیقات کے بعد تفصیلی رپورٹ بھی تیار کرکے صوبائی حکومت کو جمع کرائےگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں