لاہور میں پی ٹی آئی جلسہ، علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے کیا درخواست کی تھی؟ ن لیگی رہنما کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ایم این اے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نعیم پنجوتھہ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی سے درخواست کی تھی کہ جلسے سے ان کی جان چھڑوائیں، لیکن بانی پی ٹی آئی نے سختی سے منع کردیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ علی امین اس کے باوجود وقت پر جلسے میں نہ پہنچے، تحریک انصاف دنیا بھر میں ایکسپوز ہوچکی ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ جب جب ملک ترقی کرنے لگتا ہے پی ٹی آئی سازشوں پر اتر آتی ہے، انہوں نے 10 لاکھ لوگوں کو لانے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن یہ جلسہ نہیں جلسی نکلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں