سرکاری بینکوں میں دو روز کی عام تعطیل کا اعلان

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یومِ عاشور (9 اور 10 محرم الحرام) کے موقع پر ملک بھر میں دو روز کی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومتِ پاکستان کے فیصلے کے تحت 25 جون (جمعرات) اور 26 جون (جمعہ) کو اسٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل اور سرکاری بینک بند رہیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان تعطیلات کے دوران بینکوں میں عوامی لین دین اور پبلک ڈیلنگ مکمل طور پر معطل رہے گی۔

اسٹیٹ بینک نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ضروری بینکنگ امور تعطیلات سے قبل مکمل کر لیں، تاہم اس دوران آن لائن بینکنگ، موبائل ایپس اور اے ٹی ایم سروسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close