ملازمین کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ

لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے مالی سال کے اختتام پر ٹیکس وصولی کے اہداف مکمل کرنے کے لیے بڑا انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے ملازمین کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کی ہدایت پر اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت ہیڈکوارٹر سمیت تمام فیلڈ دفاتر کے اوقاتِ کار میں اضافہ کر دیا گیا ہے، اور اب 30 جون تک تمام دفاتر صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد مالی سال کے آخری دنوں میں ٹیکس وصولی کے عمل کو تیز کرنا اور مقررہ ریونیو اہداف کو مکمل طور پر حاصل کرنا ہے۔

حکام کے مطابق اضافی اوقاتِ کار اور چھٹیوں کی منسوخی سے وصولیوں کے عمل میں بہتری آئے گی اور سرکاری اہداف کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close