یوٹیلٹی سٹورز سے خریداری کرنے والوں کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز دوبارہ کھل گئے۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام آپریشنز بحال ہو گئے ہیں۔”جنگ ” کے مطابق اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں موجود تمام یوٹیلٹی سٹورز کھل چُکے ہیں۔ تمام یوٹیلٹی سٹورز معیاری اشیائے خور و نوش رعایتی نرخوں پر فراہم کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں