تازہ ترین

بجلی صارفین کو ملنے والا ریلیف ختم کردیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت پنجاب کی جانب سے اسلام آباد کے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ملنے والا ریلیف ستمبر سے ختم کردیا گیا۔

اسلام آباد کے شہری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بجلی کے بلوں میں دیے گئے ریلیف سے محروم ہو گئے ستمبر میں اسلام آباد کے صارفین 14روپے فی یونٹ کے ریلیف سے مستفید نہیں ہوسکیں گے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے اگست اور ستمبر کیلئے صوبہ پنجاب کیلئے اعلان کردہ 14 روپے فی یونٹ کے ریلیف کا اطلاق اسلام آباد کے صارفین پر بھی کیا گیا تھا۔ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا زیادہ تر حصہ پنجاب میں واقع ہے جس میں کمپنی کے راولپنڈی، چکوال، اٹک اور جہلم سرکلز شا مل ہیں تاہم پنجاب میں واقع نہ ہونے کے باعث اسلام آباد سرکل کے کئی علاقے پنجاب حکومت کے اس ریلیف سے محروم ہو گئے ہیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے اسلام آباد کے صارفین کیلئے 14 روپے فی یونٹ ریلیف ختم کر دیا گیا ہے جو اب انہیں ستمبر میں نہیں ملے گا۔ نیپراکے ایک نوٹیفکیشن میں بھی اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ اسلام کی حدود’میں واقع بجلی صارفین ستمبر میں اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے۔آئیسکو کے مطابق اسلام آباد کے صارفین کو ستمبر کے بلوں میں ریلیف نہیں ملے گا ، بلنگ سافٹ ویئر میں تبدیلی کیلئے احکامات جاری کردیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں