آل راؤنڈر شکیب الحسن وطن واپس کیوں نہیں جارہے؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن وطن واپس نہیں جا رہے۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق شکیب الحسن فی الحال کراچی سے دبئی چلے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ شکیب الحسن نے کراچی سے دبئی کا ٹکٹ حاصل کیا تھا اور وہ رات کو ٹیم سے الگ ہو کر تنہا فلائٹ ای کے 607 سے دبئی چلے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن کی بنگلا دیش واپسی کا فیصلہ نگراں حکومت کرے گی۔واضح رہے کہ شکیب الحسن کے خلاف فیکٹری ملازم کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔شکیب الحسن کو دورۂ پاکستان سے نکال کر تحقیقات کے لیے بلانے کے لیے بی سی بی کو لیگل نوٹس بھی بھجوایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں