نیب نے ذلفی بخاری کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

راولپنڈی(پی این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان، بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور شہزاد اکبر کے علاوہ ذلفی بخاری بھی نامزد ہیں تاہم فرح گوگی اور شہزاد اکبر کی طرح ذلفی بخاری بھی مقدمے میں پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث نیب راولپنڈی کی جانب سے ذلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کے لیے احتساب عدالت میں دائر درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ذلفی بخاری عدالت سے اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں، جس کی بناء پر ذلفی بخاری کی اسلام آباد میں 34 کنال اور اٹک میں 1300 کنال اراضی ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔

بتایا جارہا ہے کہ تحریک انصاف کے ایک اور رہنماء مونس الہٰی کا شناختی کارڈ وپاسپورٹ بلاک کرنے اور جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا جا چکا ہے، لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی سمیت 6 اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا، اس حوالے سے سپیشل سینٹرل عدالت لاہور کے جج تنویر احمد شیخ نے ایف آئی اے کے چالان پر سماعت کی، عدالت کی جانب سے ملزمان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا بھی حکم دے دیا گیا، اشتہاری ملزمان میں فرست علی چھٹہ، امتیاز علی شاہ، مونس الہٰی ،عامر سہیل، عامر فیاض شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں