ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کس نمبر پر پہنچ گئے؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ کر دی، بابر اعظم کی رینکنگ میں 6 درجے تنزلی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی رینکنگ میں بابر اعظم تیسرے سے نویں نمبر پر چلے گئے۔محمد رضوان کی رینکنگ میں 7 درجے بہتری آئی ہے، عثمان خواجہ اور محمد رضوان کے یکساں پوائنٹ کے ساتھ دسویں اور 11 ویں نمبر پر موجود ہیں۔سعود شکیل کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے وہ 14 ویں سے 13 ویں نمبر آ گئے۔انگلینڈ کے جو روٹ پہلے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل تیسرے نمبر موجود ہیں جبکہ ہیری بروک 3 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں