مشعال یوسفزئی کو بڑا دھچکا لگ گیا

پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مشیربرائے سماجی بہبود مشعال یوسفزئی سے قلمدان واپس لے لیاگیا۔

ذرائع کے مطابق مشعال یوسفزئی سے قلمدان پارٹی میں بیشتر عہدے داروں کے نالاں ہونے پر واپس لیاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سماجی بہبود کا محکمہ سابق صوبائی وزیر قاسم شاہ کو دے دیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ مشعال یوسفزئی کو ہٹائے جانے کے بعد کابینہ میں خواتین کی نمائندگی ختم ہونے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کے پچھلے دور حکومت میں بھی کابینہ میں کوئی خاتون شامل نہیں تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں