جائیداد کے تنازع پر خوفناک واقعہ پیش آگیا، فائرنگ اور ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

سیالکوٹ (پی این آئی )سیالکوٹ میں ملزمان نے فائرنگ کر کے 4 خواتین سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا، ملزمان فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے، واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق سیالکوٹ میں پسرور سبز پیر کے علاقے میں جاں بحق ہونے والے افراد کھیتوں میں کام کر رہے تھے کہ ملزمان نے ان پر حملہ کر دیا۔فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 1 شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 1 زخمی خاتون ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی، جس کے بعد واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی۔جاں بحق ہونے والوں میں ماں باپ، 2 بیٹیاں اور 1 راہ گیر خاتون شامل ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ زمینی تنازع پر پیش آیا، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں