ایک اور شہر میں فری وائی فائی کا آغاز کر دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور اور قصور کے بعد ننکانہ صاحب میں بھی فری وائی فائی سروس کا آغاز ہو گیا۔

ننکانہ صاحب میں پہلے فیز میں مسجد چوک، تحصیل موڑ چوک، کچہری پھاٹک اور ریلوے اسٹیشن سمیت 5مقامات پر سیف سٹی فری وائی فائی سروس کا آغاز کیا گیا۔اب تک 25 ہزار سے زائد شہری وہاں فری وائی فائی سے مستفید ہو چکے ہیں۔قصور میں بھی 10 مقامات پر سیف سٹی فری وائی فائی سروس دستیاب ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں مزید 250 اور قصور میں مزید 20 پوائنٹس پر فری وائی فائی سروس مہیا کرنے کی ہدایت کر دی۔

ان کا کہنا ہےکہ خواتین اور طالبات فری وائی فائی سروس سے ہنگامی صورت میں مدد حاصل کر سکیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں