نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آ گئی

کراچی (پی این آئی) خوشخبری ۔۔۔نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 14اگست سے آپریشنل کیے جانے کا امکان ہے جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔

ایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ ممکنہ طور پر وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔خبر رساں ادارے “آن لائن ” کے مطابق کراچی سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بطور پہلی پرواز لینڈ کرے گی۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محتاط اندازے کے مطابق 54ارب 98کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے عالمی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں جس پر ایئر بس 380 سمیت دیگر بڑے طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں