کراچی (پی این آئی)سندھ حکومت نے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے نیپرا کے طرز پر سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( سیپرا ) بنانے کا اعلان کردیا۔
وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نیپرا کے طرز پر سیپرا بنانے جارہے ہیں ۔ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بہت جلد سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے مہنگے ٹیرف کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں ، صوبائی حکومت کے اس اقدام کا مقصد عوام کو سستی بجلی دینا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں