کراچی(پی این آئی)کراچی کے علاقے لانڈھی مرتضی چورنگی حسین شہید پارک کے قریب فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔پولیس کے مطابق باوردی اہلکار کو 2 گولیاں لگی، جس سے وہ زخمی ہوا اور اسے آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو ورکرز کے مطابق زخمی اہلکار کی شناخت عدنان ولد شاہ جہاں کے نام سے ہوئی۔ایس ایس پی کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر رہے ہیں، فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس اہلکار پر حملے کی سی سی ٹی وی آج نیوز نے حاصل کرلی۔ فوٹیجز میں ٹریفک اہلکار کو موٹر سائیکل پر سوار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان نے ٹریفک اہلکار عدنان پر گولیاں برسائی اور فرار ہوگئے۔واقعے پر ڈی آئی جی ٹریفک نے ایس ایس پی ملیر سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکار کو معیاری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، اسپتال انتظامیہ سے مستقل روابط کو یقینی بنایا جائے، واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔رواں ماہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار شہیدکراچی میں قاتلانہ حملوں میں ایک ماہ کے دوران 2 اہلکاروں کی شہادت کے علاوہ تین اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں