گیس سلنڈر پھٹنے سے خوفناک دھماکا

کراچی(پی این آئی)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون 10 نمبر پر گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خواتین، بچوں اور نومولود جڑواں بھائیو ں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق غوثیہ چوک کے قریب ایک منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس سے گھر کی دیوار ٹوٹ کر پڑوس میں جاگری، حادثے میں سلنڈر پھٹنے سے جھلس کر اور دیوار گرنے سے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہو گئی جس میں 25 روز کے 2 جڑواں بھائی حسین اور حسن بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق حادثے میں 4 افراد دیوار گرنے سے جبکہ 7افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔زخمیوں کی شناخت 25 روز کے جڑواں بھائی حسن اور حسین، 39 سالہ فرقان، 33 سالہ رابعہ، 30 سالہ عرفان اور فیضان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 27سالہ انعم، 25سالہ ندا، 20سالہ اقرا، 7 سالہ ابوبکر اور 4 سالہ زارا بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔دھماکے کے بعد گھر کی حالت مخدوش ہو گئی، پولیس نے گھر کے نچلے حصے میں رہائش پذیر افراد کو احتیاط کے طور پر نکال دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں