امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی نظر کا چشمہ کتنے کروڑمیں فروخت ہوا؟

راولپنڈی(پی این آئی) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی نظر کا چشمہ دھرنے میں شریک سرگودھا سے تعلق رکھنے والے شہری نے ایک کروڑ دس لاکھ روپے میں خرید لیا۔

لیاقت باغ راولپنڈی میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے میں حق دو عوام کو تحریک کیلئے فنڈز کی اپیل کی گئی تھی۔یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نزدیک کی نظر کمزور ہونے کے باعث پڑھنے کیلئے چشمہ استعمال کرتے ہیں۔

دھرنے میں شریک سرگودھا سے تعلق رکھنے والے شہری نے امیر جماعت اسلامی کی نظر کا چشمہ ایک کروڑ 10لاکھ روپے میں خرید لیا۔دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا تھا کہ وہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کریں گے اور ہو سکتا ہے کہ وہ دھرنے کو مارچ میں تبدیل کر دیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close