تازہ ترین

پی آئی اے کی ایئرہوسٹس غیرملکی کرنسی اسمگل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

کراچی(پی این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی ایک اور ایئر ہوسٹس گرفتار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام کی جانب سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کو غیرملکی کرنسی اسمگل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔کارروائی کے دوران ایئرہوسٹس آسیہ قربان کو پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔جبکہ ایئر ہوسٹس آسیہ قربان سے 37 ہزار 318 امریکی ڈالرز برآمد ہوئے ہیں۔ ائیر ہوسٹس نے جسم کے مختلف حصوں میں سعودی ریال چھپا رکھے تھے۔ائیرہوسٹس کو اندراج مقدمہ کے بعد آئی اینڈ پی کے حوالے کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں