شاہین آفریدی نے پی سی بی کو کس فیصلے سے آگاہ کر دیا؟

کراچی(پی ین آئی)شاہین آفریدی نے پی سی بی کو کس فیصلے سے آگاہ کر دیا؟فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے اپنی دستیابی سے آگاہ کردیا۔ وہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں دلچپسی رکھتے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی رواں ہفتے عمرے کی ادائیگی کےلیے سعودی عرب جارہے ہیں اور انہوں نے پی سی بی کو بنگلادیش کے خلاف ہوم سیریز کےلیے اپنی دستیابی سے آگاہ کردیا ہے۔

بچے کی ولادت کی وجہ سے شاہین شاہ آفریدی کی بنگلدیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک بتائی جارہی تھی تاہم شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں دلچپسی کا اظہار کردیا۔سیریز کی تیاری کےلیے کیمپ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں