حیدرآباد کے تین نوجوان لاپتہ، کہاں گئے تھے؟

حیدرآباد(پی این آئی)حیدرآباد کے تین نوجوان لاپتہ، کہاں گئے تھے؟سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد سے تھائی لینڈ جانے والے 3 نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔مذکورہ تینوں نوجوانوں کی حیدر آباد میں موجود فیملیز پریشان ہیں۔ایک نوجوان کے والد عاشق حسین نے بتایا کہ میرا بیٹا کاشف اپنےدوست فراز اور شہروز کے ساتھ 19 فروری کو بیرونِ ملک گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ تھائی لینڈ سے بیٹے نے فون پر بتایا کہ ملازمت کی پیشکش پر برما جا رہا ہوں۔عاشق حسین کے مطابق تینوں لڑکوں کا کوئی پتہ نہیں ہے، حکومت ان کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کرے۔ایس ایس پی فرخ لنجھار کے مطابق بیرونِ ملک نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کی ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے پولیس کواطلاع نہیں دی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں