پنجاب حکومت کا آسان اقساط پر سولر پینلز دینے کا فیصلہ، تفصیلات جانیئے

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت کا آسان اقساط پر سولر پینلز دینے کا فیصلہ، تفصیلات جانیئے۔۔۔۔حکومت پنجاب نے 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو آسان اقساط پر سولر پینلز فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلی مریم نواز نے منصوبے کی منظوری دے دی اور کابینہ سے ’روشن گھرانہ‘ پروگرام کی منظوری لینے کے لئے اجلاس بلوالیا۔اعلامیے کے مطابق سولرپینلز کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت ادا کرے گی اور 10 فیصد ادائیگی پر صارفین کو سولر پینل فراہم کرے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سولر پینلز پانچ سال کی آسان اقساط پرصارفین کو فراہم کئے جائیں گے۔اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھاکہ عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ماضی کی تباہی کےاثرات سے عوام کوبچانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال بعد عوام کو موجودہ مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں