کراچی (پی این آئی)ایرانی تیل کے سمگلرز نے کراچی ناردرن بائی پاس پر رینجرز، کسٹمز اور پولیس پر حملہ کیا۔
سمگلرز نے سیکیورٹی فورسز پر 100 سے زائد افراد نے پتھراؤ کر کے ایرانی تیل لانے والے ٹرک کو فرار کروا دیا۔سرکاری چھاپہ مار ٹیم نے بعد ازاں غیر قانونی فلنگ اسٹیشن کے زیر زمین ٹینکس میں موجود ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ تیل تحویل میں لے لیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں