کے الیکٹرک کے خلاف درخواست منظور کر لی گئی

کراچی(پی این آئی)کے الیکٹرک کے خلاف درخواست منظور کر لی گئی….کراچی الیکٹرک کے خلاف جماعتِ اسلامی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ آج ہی سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ہیٹ ویو میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں جماعت اسلامی کے وکیل نے فوری سماعت کی استدعا بھی کی تھی جسے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے منظور کر لیا گیا ہے۔آج سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس ذوالفقار احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ جماعتِ اسلامی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

جماعت اسلامی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کے الیکٹرک کو باالخصوص ہیٹ ویو میں بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے۔جماعتِ اسلامی نے اپنی درخواست میں وزارتِ توانائی، نیپرا اور کے الیکٹرک کو فریق بنایا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں