لاہور(پی این آئی)پنجاب کے طلبا و طالبات کے لیے آسان اقساط پر موٹر بائیکس کی فراہمی کا منصوبہ، پنجاب حکومت نے طالبات کے لیے موٹر بائیکس کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب حکومت کو طلبا و طالبات کی جانب سے اب تک 72 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں ہیں ، موٹر بائیکس کے حصول کے لیے 12 ہزار سے زائد طالبات نے درخواستیں دیں ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے طالبات کے کوٹے میں اضافہ کرتے ہوئے موٹر سائیکلز کی تعداد 20 سے 27ہزار کردی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں