اسلام آباد (پی این آئی) انسداد دہشتگردی کی عدالت نےیوٹیوبر معید پیر زادہ ، صابر شاکر، عادل راجہ ، شاہین صہبائی ،حیدر مہدی اور وجاہت ایس خان کی جائیداد قرقی کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد قرق کرنے کا حکم دیا ہے ،چیئرمین نادرا کو ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے، عدالت کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے ،عدالت نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ 15 دن میں طلب کرلی۔ کیس کی سماعت کے دوران ملزمان کیخلاف استغاثہ کے گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے ،انسداد دہشتگردی عدالت کی 10جولائی تک تمام متعلقہ محکموں کو عملدرآمد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تحریری احکامات جاری کردیے ،ملزمان کیخلاف اشتعال انگیزی اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے الزام کے تحت مقدمات درج ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں