محمد حفیظ کا دورہ آسٹریلیا پر پاکستانی کھلاڑیوں سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

لاہور(پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ کے دوران چار سے پانچ کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں سوئے رہنے کا چشم کشا انکشاف کیا ہے۔

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ”ٹیسٹ کرکٹ کے دوران 4سے 5کھلاڑی ڈریسنگ روم میں سو رہے تھے، جس پر میں نے ان سے کہا کہ میچ کے دوران آپ کس طرح سو سکتے ہیں، جو کھلاڑی ایسا کریں گے وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہو سکتے۔“محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ”میں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ میچ کے دوران اپنی پوری توجہ کھیل اور میچ پر دیں ۔ میچ کے بعد تم جو چاہو کرو، میں اس میں مداخلت نہیں کروں گا کیونکہ وہ تمہاری نجی زندگی ہے۔“اس ویڈیو پر کمنٹس میں صارفین بھی پاکستانی کرکٹرز پر سخت غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”اس میں کوئی حیرانگی کی بات نہیں کہ اس کے بعد محمد حفیظ کو ہٹا دیا گیا کیونکہ انہوں نے کھلاڑیوں کو اپنا معمول کا کام کرنے سے روک دیا تھا۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں