لاہور ہائیکورٹ سے اہم حکم جاری

لاہور (پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ سے اہم حکم جاری۔۔۔لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو سیل کرنےکا حکم دے دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر جرمانے ہی نہیں بلکہ انہیں بند بھی کیا جائے۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی تصاویر کے حوالے سے ٹرانسپورٹ محکمہ کو آگاہ کریں اور سیف سٹی سے بھی مدد لی جائے۔عدلت نے کہا کہ ون وےٹریفک روکنےکیلئے جہاں ممکن ہو ٹائر کلر لگائے جائیں۔اس کے علاوہ عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ میں کتے، بلیوں اور دیگرجانوروں سے ناروا سلوک پر اظہار تشویش کیا اور انہیں کسی اورجگہ منتقل کرنے کیلئے 3 ماہ کا وقت دیا۔عدالت نے واسا کو نئے میٹرز جلد لگانے کی بھی ہدایت کی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں