فرمائش پوری نہ ہونے پر 10 سالہ بچے نےانتہائی قدم اٹھا لیا

کراچی (پی این آئی)کراچی کے علاقے گھگھر پھاٹک میں 10 سالہ بچے نے فرمائش پوری نہ کئے جانے پر خودکشی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے نے اپنے والد سے کوئی فرمائش کی تھی جسے پورا نہیں کیا گیا، بچے نے غصے میں آکر والد کی لائسنس شدہ پستول سے خود کو گولی مارلی۔بچے کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی کی جائےگی۔پولیس کا بتانا ہے کہ مذکورہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں