کراچی(پی این آئی) ٹیٹنس کے انجیکشن کی قلت، حیران کن انکشاف۔۔۔۔سینئر وائس چیئرمین پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن عبدالصمد بدھانی کاکہنا ہے کہ کراچی میں ٹیٹنس کےانجیکشن کی قلت سے مریضوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سینئر وائس چیئرمین پی سی ڈی اے عبدالصمد بدھانی کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام مال کی عدم دستیابی سے ٹیٹنس کا انجیکشن تیار نہیں ہو سکا، ٹیٹنس کے انجیکشن کی قلت سے مریضوں کو مشکلات درپیش ہیں۔
عبدالصمد بدھانی کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹیٹنس کا اے ٹی ایس انجیکشن ناپید ہے،کچھ دکاندار ٹیٹنس کا انجیکشن بلیک میں فروخت کر رہے ہیں، 50 سے 55 روپے کا 5 ملی لیٹرکا انجیکشن 10 گناہ زائد قیمت پر فروخت کیاجا رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ادویات ساز کمپنیوں کے مطابق انجیکشن کی تیاری کا مسئلہ حل ہو گیا ہے، جلد ٹیٹنس کا انجیکشن مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں