خودکشی کر لی، جیل سے افسوسناک خبر

کوئٹہ(پی این آئی)سینٹرل جیل مچ میں سزائے موت کے قیدی نے پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔

کوئٹہ سے جیل حکام کے مطابق قیدی کو چچا زاد بھائی کے قتل کے الزام میں سزائے موت ہوئی تھی۔ اسے ایک روز قبل ہی کوئٹہ سے مچ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ جیل حکام کے مطابق قیدی عبدالظاہر کی لاش طبی معائنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں