کراچی (پی این آئی) کراچی میٹرک بورڈ نے اعلان کیا ہےکہ 28 مئی کو یوم تکبیر کی وجہ سے ملتوی ہونے والا پرچہ اتوار 2 جون کو لیا جائےگا۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات خالد احسان کے مطابق 28مئی کو ملک بھر میں یوم تکبیر (عام تعطیل) ہونے کی وجہ سے ملتوی ہونے والا پرچہ بروز اتوار 2 جون 2024 کو لیا جائےگا۔واضح رہےکہ یکم جون سے انٹر میڈیٹ کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں جن میں سے کچھ امتحانی مراکز میں بیک وقت میٹرک اور انٹر کے امتحانات جاری ہوں گے، لہٰذا اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے 2 جون بروز اتوار کو ملتوی شدہ پرچہ مقررہ امتحانی مراکز پر ہی لیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق صبح کی شفٹ میں نہم جماعت سائنس گروپ کا ارد و لازمی نارمل کورس، سندھی نارمل کورس لازمی، جغرافیہ آف پاکستان (پرچہ اول)، انگریزی ادب متبادل برائے اردو لازمی اورشام کی شفٹ میں جنرل گروپ دہم جماعت کا عربی (پرچہ دوم)، فارسی (پرچہ دوم)، حسابات خانہ داری اور متعلقہ مسائل (پرچہ دوم) لیا جائےگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں