کراچی(پی این آئی)گرمی کے پیش نظر ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، غیر معیاری مشروبات اور کھانوں سے معدے کے مسائل ہوتے ہیں جس کیلئے شہریوں کو چاہیے کہ باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں اور پانی ابال کر پیئیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صبح 11 سے دوپہر 3 بجے تک دھوپ کی شدت زیادہ ہوتی ہے اس اوقات میں شہری بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں اور باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں