پاکستان میں عید الاضحی کب منائی جائیگی؟ پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان میں عیدالاضحٰی کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی، حج بیت اللہ کی آمد میں ایک ماہ سے کم وقت باقی رہ گیا۔

ماہ ذی القعدہ کا پہلا عشرہ گزر جانے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید قربان کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ جبکہ ماہرین فلکیات نے عیدالاضحٰی کی تاریخ سے متعلق پیشن گوئی بھی کر دی۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں عیدالاضحؑی17 جون کو ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ ذی القعدہ کا مہینہ اگر 29 دنوں پر مشتمل ہوا تو ماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز 8 جون کو ہوگا اس طرح عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو منائی جائے گی۔ اور اگر ذی القعدہ کا مہینہ 30 ایام کا ہوا توماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز 9 جون کو ہوگا اس طرح عیدالاضحیٰ 18 جون بروز منگل کو ہوگی۔

تاہم ماہرین فلکیات کے مطابق قوی امکان ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 17 جون کو ہی ہوگی۔ دوسری جانب مصر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ نے کہا ہے کہ رواں ہجری سال 1445 میں فلکیاتی اعتبار سے ذوالقعدہ کے دن 29 ہوں گے۔العربیہ کے مطابق طہ رابح نے ذو القعدہ کے مہینے کا چاند 8 مئی بدھ کو 29 شوال کو قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوا۔ اس دن نیا ہلال غروب آفتاب کے بعد 31 منٹ تک مکہ میں اور قاہرہ میں 38 منٹ تک موجود رہا۔ عرب جمہوریہ مصر کے باقی گورنریٹس میں نیا ہلال 32 سے 40 منٹ تک آسمان پر موجود رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں