کراچی(پی این آئی)ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیےگئے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر جامعات و بورڈز محمد علی ملکانی کی سفارش پر انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کرنےکی منظوری دی۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ انٹر کے امتحانات 22 مئی کے بجائے اب 27 مئی سے شروع ہوں گے۔ یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ خیال رہےکہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں