وزیراعلیٰ مریم نواز نے طلبہ کو بڑی خوشخبری سنادی

لاہور (پی این آئی ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے طلبہ کو بڑی خوشخبری سنادی
۔۔وزیراعلیٰ نے7لاکھ طلبہ کوعینک اور ہیئرنگ ایڈ فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق منصوبے کے تحت پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کی سکریننگ کر کے نظر اور قوت سماعت چیک کی جائے گی ، کمزور قوت بصارت اور قوت سماعت والے طلبہ کو چشمے او رہیئرنگ ایڈ دی جائیں گی ، اس حوالے سے پنجاب کے سرکاری اور نجی سکولو ں میں سکریننگ کا عمل جلد شروع کیاجائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اے ٹی سکیل کے وفد نے ملاقات کی ، سکولوں میں انٹرنیٹ سروسز اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سکولوں کے بچوں میں غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا جبکہ ہیلتھ نیو ٹریشن اور دیگر اقدامات کا جائزہ لینے کے ساتھ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک کار کی ضرورت پر زور دیاگیا۔سکولوں کے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کے لئے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا ،اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں آٹزم کے شکار بچوں کے لئے پہلا سرکاری سکول لاہور میں قائم کیاجائے گا- عوام کی خدمت کے لئے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرناچاہتی ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں