تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں،شیڈول جاری

لاہور (پی این آئی) تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان ہے۔مئی کے مہینے میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کامجوزہ شیڈول ترتیب دیا ہے، جس کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات 7 جون 2024 سے شروع ہوں گی اور 19 اگست 2024 کو تعلیمی ادارے کھولیں جائیں گے۔محکمہ تعلیم پنجاب مئی کے تیسرے ہفتے میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں