کراچی(پی این آئی)ڈالر پھر سستا ہو گیا ۔۔۔آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں انٹر بینک تبادلے میں امریکی ڈالر 1 پیسہ سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسہ سستا ہو کر 278 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 21 پیسے کا تھا۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 834 پوائنٹس کے اضافے سے 72 ہزار 736 پر آ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 71 ہزار 902 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں