پی ٹی آئی کی اہم خاتون رہنما کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

لاہور (پی این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما طیبہ راجا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ہیں۔۔۔۔ جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر طیبہ راجہ کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 29 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا اور ان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔۔۔۔ آج لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی۔ طیبہ راجہ سمیت تحریک انصاف کی دیگر خواتین کارکنان خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید عدالت میں پیش ہوئیں۔۔۔۔


عدالت نے طیبہ راجہ کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے ٹرائل میں 15 مئی تک سماعت ملتوی کر دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں