ووٹوں کی دوبارہ گنتی، پیپلز پارٹی کی موج لگ گئی

کراچی(پی این آئی)کراچی کے ضلع کیماڑی کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 112 میں دوبارہ گنتی کے بعد پیپلز پارٹی کے محمد آصف کامیاب قرار پائے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق دوبارہ گنتی کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کے محمد آصف نے 11 ہزار 724 ووٹس حاصل کیے۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ان کے مدِ مقابل تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سر بلند خان نے 9 ہزار 847 ووٹس حاصل کیے ہیں۔واضح رہے کہ عام انتخابات 2024ء مین پی ایس 112 سے آزاد امیدوار سر بلند خان کامیاب ہوئے تھے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں