سانگھڑ (پی این آئی) سانگھڑ میں 5 کمسن بچے ہینڈ پمپ کا زہریلا پانی پینے کے سبب موت کا شکار ہو گئے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق سانگھڑ کے نواحی گاؤں نیاز بھٹی میں بچوں کو ہسپتال داخل کیا گیا جن کی عمریں 4 سے 8 سال کے درمیان تھیں اور انہیں بخار، قے اور ڈائیریا کی شکایات تھیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات ہینڈ پمپ کا پانی پینے سے ہوئیں جو لیبارٹری ٹیسٹ کے مطابق زہریلا تھا اور اسے سیل کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں