کراچی(پی این آئی)نازیبا ویڈیو اسکینڈل، ملزم گرفتار۔۔۔کراچی کےعلاقے گلشنِ حدید میں اسکول پرنسپل کی نازیبا وڈیو اسکینڈل کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مفرور ملزم کاشف شاہ کو ملیر سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کاشف شاہ اسکول پرنسپل کا برادرِ نسبتی ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ کاشف شاہ نے سی سی ٹی وی مکینک کے ساتھ مل کر مذکورہ ویڈیوز وائرل کی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول پرنسپل نے اعتراف کیا تھا کہ کاشف نے ویڈیوز وائرل کرائی تھیں۔
واضح رہے کہ گلشنِ حدید کے اسکول میں پرنسپل کی خواتین کے ساتھ نازیبا ویڈیوز سامنے آئی تھیں۔اسکول پرنسپل پہلے ہی گرفتار ہے، جوخواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر نازیبا حرکت کرتا تھا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں