طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،ہلاکتیں ہو گئیں

ریو ڈی جنیرو (پی این آئی) برازیل میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں 25 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زیادہ اموات ریوڈی حنیرو اور اسپیریتو سانتو میں ہوئی ہیں جبکہ ان علاقوں مین موسلا دھار بارش کے دوران کئی افراد لاپتہ ہو گئے ہیں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بہت سی املاک تباہ ہوئیں اور اور مکان منہدم بھی ہو گئے۔برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں بارش اور سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں سے 5400 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ 270 سے زائد مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close